مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔
نیپرا نے درخواست سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک حکام پر نہیں ہوگا۔نیپرا حکام نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا، اگرسولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔
آپ کا تبصرہ